ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، جس بچے کو صیہونیوں نے ٹارچر کیا ہے اس کا نام طارق ہے اور وہ فلسطینی نژاد امریکی شہری ہے۔
مذکورہ بچے کو اذیتیں دیے جانے کے تصویر سامنے آنے کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے اس واقعہ کی سنجیدہ، منصفانہ اور شفاف تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پولیس کی طرف سے طارق کی بہیمانہ طریقے سے کی گئی پٹائی پر امریکہ حیران ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی قونصل خانے کے ایک نمائندے نے آج طارق ابو خضير سے ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے طارق کے چجازاد بھائی صیہونیوں نے زندہ جلا کر مار ڈالا تھا۔ ابھی حال ہی میں صیہونیوں کی جانب سے اغوا کے بعد شہید ہونے والے فلسطینی محمد ابو خضیر کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔
فلسطین کے اٹارنی جنرل محمد العویوی نے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونیوں نے فلسطینی بچے محمد ابو خضير کو جلا کر مار دیا تھا۔
رام اللہ میں فلسطین کی انفارمیشن وزارت کی جانب سے جاری کئے جانے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ 13 سالوں کے دوران ہر تیسرے دن ایک فلسطینی بچے کوقتل کیا ہے۔








.......
/169